؞   مبارک پور کے نوجوان کی ریاض میں عمارت سے گرنے سے موت
۹ ستمبر/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور/ریاض(حوصلہ نیوز): مبارک پور کے رہنے والے ایک 38سالہ نوجوان کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک زیر تعمیر عمارت سےگرنے سے موت ہوگئی۔ گرچہ یہ حادثہ گذشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو ہوا لیکن گھر والوں کو اس کی جانکاری بدھ کو ہوئی۔
جاگرن ڈاٹ کام کے مطابق 38 سالہ ذوالفقار حیدر ولد علی حسین پچھلے چار ماہ سے ریاض میں نوکری کرتا تھا۔ پچھلے 28اگست کو ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کے دوران گرنے سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور اسے کنگ سلمان اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر اس کی موت واقع ہوگئی۔
ریاض میں مقیم مبارک پور اور اطراف کے کچھ لوگوں کو اس کی اطلاع ملی لیکن یہ خبر گھر تک پہنچتے پہنچتے 12 دن گذرگئے۔
بدھ کو جیسے ہی یہ خبر پورا رانی میں واقع ذوالفقار کے گھر پہنچی تو پورے گھر میں کہرام مچ گیا۔ گھر میں ذوالفقار کی اہلیہ تبسم کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
اہلیہ و دیگر اہل خانہ وزارت خارجہ کے ذریعہ لاش کو گاؤں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
گھر والوں کے مطابق چار مہینے پہلے ایک ایجنٹ نے 75 ہزار روپئے لے کر ریاض کی المحارہ کمپنی میں نوکری کے لئے ویزہ دیا تھا لیکن وہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ ایجنٹ نے دھوکہ کیا ہے اور یہاں پر ایک زیر تعمیر عمارت میں مزدوری کا کام کرنا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.